12 جون 2011 - 19:30

پاکستان میں کام کرنے والی چار کمپنیوں نے حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ وہ ساڑھے سولہ ارب کی ادائیگی آج تک کردیں بصورت دیگر بجلی کی سپلائی معطل کردی جائیگی۔

ابنا: پنجاب کے بیشر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ 16 گھنٹے تک ہے جن کے لئے یہ خبر کسی عذاب سے کم نہ ہوگی کے حکومت اور پیپکو کو چار پاور کمپنیوں نے دھمکی دی ہے کہ وہ مجموعی طور پر 825 میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل کردیں گے۔

نجی کمپنیوں کے مطابق پیپکو کو 13 مئی کو پہلا نوٹس بھیجا گیا تھا کہ ان کے واجبات کی ادائیگی ایک ماہ کے اندر اندر کردی جائے جس کی میعاد آج ختم ہونے کے بعد بجلی کی سپلائی منقطع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ملک بھر میں بجلی کا شاٹ فال 3000 میگاواٹ ہے اور چار نجی کمپنیوں نے اگر بجلی کی سپلائی معطل کردی تو یہ چار ہزار کے قریب پہنچ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپکو میں نجی کمپنیوں کے واجبات کی ادائیگی کے لئے میٹنگ آج ہوگی۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت